ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’’بی جے پی کا’الیکشن ڈپارٹمنٹ‘ ای ڈی میدان میں اترا ‘‘پنجاب کے وزیر اعلیٰ چنی کے رشتہ دار کی گرفتاری پر کانگریس ناراض

’’بی جے پی کا’الیکشن ڈپارٹمنٹ‘ ای ڈی میدان میں اترا ‘‘پنجاب کے وزیر اعلیٰ چنی کے رشتہ دار کی گرفتاری پر کانگریس ناراض

Sat, 05 Feb 2022 12:12:54    S.O. News Service

نئی دہلی،5؍ فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ کانگریس پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کے رشتہ دار کی گرفتاری کے بعد الزام لگایا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے کسانوں کے احتجاج کا بدلہ لینے کے لیے پنجاب پر حملہ کیا ہے۔

پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ’چور دروازے‘سے مدد کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب انتخاب سے پندرہ دن قبل مودی حکومت کی سیاسی نوٹنکی پھر شروع۔

بی جے پی کا’’الیکشن ڈیپارٹمنٹ‘‘- ای ڈی میدان میں اترا۔کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ کورونولوجی کو سمجھیں – پنجاب کے لوگ اب کسانوں کی تحریک کے حق میں کھڑے ہونے کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

مودی جی شکست کی مایوسی میں جعلی چھاپے اور گرفتاریاں کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ حملہ وزیراعلیٰ چنی پر نہیں، پنجاب پر ہے، کسانوں کی تحریک کو سپورٹ کرنے کی سزا ہے۔ 


Share: